اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں: فیصل واوڈا

04 Oct 2024
04 Oct 2024

(لاہور نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں۔

دنیا نیوزکے پروگرام’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس میں کہا تھا علی امین گنڈا پورڈی چوک نہیں آئیں گے، کیا اسلام آباد آکرملک فتح کر لیں گے؟، پی ٹی آئی کو لاشیں چاہئیں اب انہیں لاشیں نہیں ملیں گی، خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل علی امین گنڈا پور استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے اپنی گفتگو میں حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اس سے نکمی حکومت پہلے نہیں دیکھی، کنٹینرز لگانے سے عام آدمی کو تکلیف ہوتی ہے، پی ٹی آئی طوفان نہیں پانی کا بلبلا ہے ان کےغبارے میں حکومت ہوا بھرتی ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پاکستان کےساتھ مخلص نہیں ہے، احتجاج میں عمر ایوب سمیت باقی لیڈر کدھر ہیں؟ خود باہر نہ نکلنے والے دوسروں کو باہر نکلنےکا کہہ رہے ہیں۔

انہوں نے عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو گرفتار کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ بکاؤسیاست دانوں پر لوگوں کا تکیہ نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کا جیل سے نکلنا ناممکن ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی کی وجہ سے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، اکیس اکتوبر کو بہت سارے ملک کے مسائل سیدھے ہو چکے ہوں گے، پٹرول کی قیمتیں کم ہونے سے مہنگائی بھی کم ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی احتجاج میں اپنے بچوں کو بلائیں، پی ٹی آئی سے زیادہ اگر قمیض اتار کر کوئی کھڑا ہو جائے تو زیادہ لوگ اکٹھے ہو جائیں گے، نااہل حکومت کو جلسے کی جگہ دینی چاہیے تھی، حکومت اگر جلسےکی اجازت دیتی تواتنی ہائپ نہ ہوتی پی ٹی آئی کی مارکیٹنگ فورس حکومت ہے۔

فیصل واوڈا کا پیش گوئی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں ہے، گورنر راج لگا کر پی ٹی آئی کو سیاسی شہید نہیں بنانا چاہیے، آئینی عدالت بننی چاہیے، فیض حمید کا کورٹ مارشل ہورہا ہے اور ان کو سزا بھی ہو گی۔

آخر میں انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی پیز کےمعاملے پر بھی فوج  نے مذاکرات کیے ہیں، فوج سرحدوں پر حفاظت اور بجلی کا بل بھی کم کروا رہی ہے، فوج کو معاشی حالات کی بہتری کا کریڈٹ دینا چاہیے، آپ فوج کو کریڈٹ دیتے ہوئے کیوں شرماتے ہیں؟

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے