اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر اقتدار میں فوج نے سکیورٹی سنبھال کر گشت شروع کر دیا

04 Oct 2024
04 Oct 2024

(لاہور نیوز) پاک فوج کے دستوں نے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں سکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کے دستوں کی اسلام آباد اور گردونواح میں تعیناتی کا عمل مکمل ہو چکا ہے، اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پاک فوج کا علاقے بھر میں گشت شروع ہوگیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کسی بھی شرپسند کو امن و امان تہہ و بالا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، واضح رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے باعث 5 سے 17 اکتوبر تک اسلام آباد میں پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے