اپ ڈیٹس
  • 302.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مہنگائی کے ستائے عوام ریلیف سے محروم، 6 سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

04 Oct 2024
04 Oct 2024

(لاہور نیوز) مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف نہ مل سکا۔

انتظامیہ کی غفلت سے مہنگائی کا گراف آسمان کو چھونے لگا، سبزیاں اور پھل سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس فروخت ہو رہی ہیں، بازاروں میں دکانداروں نے اپنے اپنے ریٹ لگا رکھے ہیں۔

سبزی منڈی کی جاری ریٹ لسٹ میں 6 سبزیوں کے دام مزید بڑھ گئے، پیاز 170 روپے کلو، ٹینڈے دیسی 250 روپے، بینگن 140 روپے، پالک 100  روپے، شملہ مرچ 260 روپے اور گھیا کدو 130 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

ادھر پھل سرکاری نرخوں کے برعکس مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں، سیب280   روپے کلو، کیلا 160 روپے درجن میں دستیاب ہے۔

شہری کہتے ہیں برائلر گوشت خریدنا تو بھول ہی جائیں، گردنیں اور کلیجی پوٹا خرید کر بچوں کی ڈیمانڈ پوری کرنے پر مجبور ہیں۔

برائلر گوشت 595 روپے کے برعکس 680 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے، فارمی انڈے 291 روپے درجن کی سطح پر برقرار  ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے