02 Oct 2024
(لاہور نیوز) 02 ماہ سے تنخواہیں بند ہونے کے باعث لاہور پولیس کے شہداء کے خاندان در بدر ہو گئے، نوبت فاقوں تک جا پہنچی۔
پولیس شہداء کی فیملیز کی خدمات کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، محکمہ پولیس کے 33 شہداء کی فیملیز 02 ماہ سے تنخواہوں کی منتظر ہیں لیکن انہیں صرف دلاسے دئیے جانے لگے، شہداء کی فیملیز نے اعلی حکام سے التجا کی ہے کہ مسئلے کا نوٹس لے کر فوری حل یقینی بنائیں۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اے جی آفس نے لاہور پولیس سے مذکورہ شہدا کا ریکارڈ طلب کیا تھا، ریکارڈ اپڈیٹ نہ ہونے کے باعث مذکورہ تنخواہیں تاخیر کا شکار ہیں تاہم اس مسئلے کو جلد ہی حل کر لیا جائے گا۔