اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ہم نے صدر سے سارے اختیارات لیکر وزیراعظم کو دیئے تو عدالت کے کیوں نہیں: بلاول

02 Oct 2024
02 Oct 2024

(لاہور نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے صدر سے سارے اختیارات لیکر وزیر اعظم کو دیئے تو عدالت کے کیوں نہیں۔

سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کے وفد نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر آئینی عدالت اور عدالتی اصلاحات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے بھی تو قومی اسمبلی کے اوپر سینیٹ کو رکھا ہے، افتخار چوہدری کے زمانے میں عدلیہ حکومت کے اوپر حکومت بنی تھی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سیاستدان واپس سیاست کے دائرے میں آئیں، کون بنے گا وزیر اعظم کا کھیل ختم کریں، کون چیف بنے گا کون نہیں یہ کھیل بھی ختم ہو۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پولرائزیشن اتنی بڑھ چکی کہ کہا جاتا ہے جو خان کے ساتھ ہے بس وہی ٹھیک ہے، بزنس کمیونٹی کو دھمکی دے کر ڈیم فنڈ لینا کیا اختیار کا غلط استعمال نہیں تھا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے