(لاہور نیوز) سکول ٹیچرز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے فول پروف سسٹم کو وضع کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ہر یونین کونسل میں زیرو آؤٹ آف سکول چلڈرن کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا، ڈپٹی کمشنرز کو پنجاب سکول ریفارمز پروگرام کے تحت سکولوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی اور سرکاری سکولوں میں تھیم آف منتھ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ کو سی ای او، ڈی ای او اور ڈی ڈی ای او کی سلیکشن پر رپورٹ پیش کی گئی، سپوکن انگلش کیلئے نجی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری بھی دی گئی، سکول میل پروگرام کی ایپ کی ذریعے مانیٹرنگ سسٹم کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہ محکمہ تعلیم میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، میٹرک ایجوکیشن کی کوالٹی بہتر کی جائے گی، ٹیچرز کی کارکردگی جانچنے کیلئے ماہانہ کے پی آئی پلان طلب کر لیا ہے۔
اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب، عظمیٰ زاہد بخاری، وزیرتعلیم رانا سکندر حیات اور دیگر حکام شریک ہوئے۔