(لاہور نیوز) پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹ شجر عبّاس نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
قومی ایتھلیٹ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو خط لکھ دیا، قومی ایتھلیٹ نے اپنے وکیل رانا نعمان اشرف ایڈووکیٹ کی وساطت سے خط لکھا۔
خط میں قومی ایتھلیٹ نے موقف اپنایا کے 2022 میں ہونی والی 100 میٹر ریس میں پہلی پوزیشن پر آنے کے باوجود ابھی تک انعامی رقم نہیں ملی، قومی ایتھلیٹ نے نیشنل چیمپئن شپ میں 100 میٹر اور 200 میٹر ریس میں 2 گولڈ اور ایک سلور میڈل حاصل کیا جسکی رقم آج تک ہائر ایجوکیشن نے ادا نہیں کی۔
خط میں قومی ایتھلیٹ نے کہا کہ اسے بار بار آفس آکر ذلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب کہ اس نے ملک کی خاطر بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے، اگر ہائر ایجوکیشن نے میری انعامی رقم ادا نہ کی تو وہ جلد اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرے گا۔