اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیراعظم شہباز شریف نے یو این جنرل اسمبلی میں مسلم اُمہ کی بہترین ترجمانی کی: عطا تارڑ

01 Oct 2024
01 Oct 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں وزیراعظم شہبازشریف نے مسلم امہ کی بہترین ترجمانی کی، وزیراعظم کی جنرل اسمبلی میں تقریر کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاتارڑ  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف امریکہ کا کامیاب دورہ کر کے وطن واپس آئے، وزیر اعظم کے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کو بہت پذیرائی ملی، وزیر اعظم کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب پاکستان کے لئے باعث اعزاز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دیگر ممالک کے سربراہان کے ساتھ ملاقاتیں بھی بہت حوصلہ افزاء رہیں، وزیر اعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقات سے خارجہ پالیسی کو تقویت ملی، وزیر اعظم شہباز شریف نے اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں کیلئے بھرپور آواز اٹھائی، دورہ امریکا سے یہ بات ثابت ہوئی کہ ہماری خارجہ پالیسی مضبوط ہے۔

انہوں  نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم شہباز شریف کی تقریر کو سب سے زیادہ بار دیکھا گیا، تاریخی طور پر جب اقوام متحدہ کی تقریر لکھی جائے گی تو اس تقریر کا ذکر ضرور کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر  نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے، وزیر اعظم  نے فلسطینیوں کی نسل کشی اور اسرائیل کے جنگی جرائم کو بھرپور انداز میں پیش کیا، وزیر اعظم  نے دنیا سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے۔

عطاتارڑ  نے کہا کہ پاکستانی وفد نے اسرائیلی وزیر اعظم کے خطاب شروع ہونے سے پہلے واک آؤٹ کیا، پاکستانی وفد کے واک آؤٹ پر دیگر ممالک نے بھی واک آؤٹ کیا، واک آؤٹ کرنے سے پاکستان کا اسرائیل کیخلاف مضبوط مؤقف سامنے آیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے بھی کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطینیوں کیلئے بھرپور آواز اٹھائی، اقوام متحدہ اجلاس میں کشمیر کاز میں نئی روح پھونکی گئی، وزیر اعظم  نے اقوام متحدہ اجلاس میں کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا، بھارت کو باور کرایا گیا کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کا منہ توڑ جواب ملے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی ریٹ کم ہونے سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے بھی پاکستان کی معیشت میں بہتری کو سراہا، ترکیہ کی معیشت نے پچھلی کئی دہائیوں کے اندر جس طرح ترقی کی،  اس کی پوری مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں آ گئی ہے، پچھلے سال 32 فیصد سے اس سال 9.6 فیصد پر مہنگائی کا آنا بڑا کارنامہ ہے، مستقبل میں مہنگائی میں مزید کمی واقع ہو گی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے