01 Oct 2024
(ویب ڈیسک) رواں برس کے دوسرے اور آخری سورج گرہن سے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق 2024 کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب ہو گا، سورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جا سکے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق سورج گرہن کا آغاز رات 8 بجکر 43 منٹ پر ہو گا، 9 بج کر 51 منٹ پر سورج کو مکمل گرہن لگنے کا آغاز ہو گا جبکہ 11 بج کر 45 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہو گا۔
3 اکتوبر کی رات 2 بج کر 47 منٹ پر سورج گرہن اختتام پذیر ہو گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن جنوبی اور شمالی امریکا، پیسفک، اٹلانٹک اور انٹارکٹکا میں دیکھا جا سکے گا۔