پنجاب گورنمنٹ
دفعہ 144 کی خلاف ورزی، دھرنا دینے پر جماعت اسلامی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج
30 Sep 2024
30 Sep 2024
(لاہور نیوز) جماعت اسلامی کی "حق دو عوام کو" تحریک مہنگی پڑ گئی، پنجاب پولیس نے جماعت اسلامی رہنماؤں کیخلاف بھیکے وال موڑ پر دھرنا دینے پر مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں جماعت اسلامی رہنما ضیا ءالدین انصاری، خالد بٹ، لیاقت بلوچ اور احمد سلمان بلوچ سمیت 9 رہنماؤں کے نام درج ہیں، مقدمہ تھانہ اقبال ٹاؤن کے سب انسپکٹر خالد حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جماعت اسلامی رہنماؤں پر مقدمہ دفعہ 144کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا ہے۔