29 Sep 2024
(لاہور نیوز) پنجگور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 7 مزدوروں کی میتیں ملتان پہنچ گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجگور میں فائرنگ سے قتل ہونے والے تمام مزدوروں کا تعلق ملتان سے ہے، جاں بحق مزدوروں کی شناخت ساجد، شفیق، فیاض، افتخار، خالد، سلمان، اللہ وسایا کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کا تعلق شجاع آباد کی بستی چدھڑ، بستی راجہ پور، چک سردار پور، شاہ پور ابھہ اور بستی ملوک سے ہے۔
مقتولین کی لاشیں گھر پہنچنے پر مقتولین کے اہل خانہ غم سے نڈھال ہو گئے جبکہ اہل علاقہ میں سوگ کا سماں ہے۔