(ویب ڈیسک) ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔ جس کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں دوبارہ اضافہ ہوا ہے۔
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 12.80 فیصد پر آگئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 16 اشیا مہنگی ہوئیں۔ ٹماٹر 6 روپے 76 پیسے فی کلو مزید مہنگے ہوئے۔ پیاز 7 روپے 89 پیسے، دال چنا 3 روپے 97 پیسے فی کلو مہنگی ہوئِی۔ زندہ مرغی ایک روپے 10 پیسے جبکہ بیف 2 روپے 41 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔
ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 9 اشیاء سستی اور 26 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ دال ماش 10 روپے 24 پیسے، دال مونگ 4 روپے 54 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ چینی ایک روپے 83 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ حالیہ ہفتے آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 11 روپے 43 پیسے سستا ہوا۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ستمبر اور اکتوبر میں مہنگائی 8 سے 9 فیصد کے درمیان رہے گی۔