اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم ڈی کیٹ 2024 کے نتائج جاری کر دیئے

27 Sep 2024
27 Sep 2024

(لاہور نیوز) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم ڈی کیٹ 2024ء کے نتائج جاری کر دیئے ہیں۔

ترجمان یو ایچ ایس نے بتایا ہے کہ پنجاب کیلئے ایم ڈی کیٹ میں مجموعی طور پر 56 ہزار 519 امیدواران  نے شرکت کی، 48 ہزار 51 امیدواروں نے 55 فیصد سے زائد نمبر حاصل کئے، زیادہ سے زیادہ حاصل کردہ نمبر 200 میں سے 199 یعنی 99.50 فیصد رہے۔

یو ایچ ایس ترجمان کے مطابق پہلی پوزیشن دو طالبات زینب منیر اور اقرا اعظم  نے مشترکہ طور پر حاصل کی، دونوں طالبات نے 199 نمبر حاصل کئے، پی ایم ڈی سی کے مطابق میڈیکل میں داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس 55 فیصد جبکہ ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے پاسنگ مارکس 50 فیصد ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ طلبہ ایم ڈی کیٹ کے نتائج یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ویب سائٹ www.uhs.edu.pk پر دیکھ سکتے ہیں، امیدوار اپنا رول نمبر اور نام ڈال کر اپنا رزلٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور نے ایم ڈی کیٹ کے کامیاب انعقاد پر سٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نہایت شفاف اور پُرامن طریقے سے ایم ڈی کیٹ کا انعقاد کروایا، کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، فیکلٹی، سٹاف اور سٹوڈنٹس نے مل جل کر محنت اور دیانتداری سے کام کیا۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے