اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

غزہ میں خونریزی پر خاموش نہیں رہا جا سکتا، مظالم روکنا ہوں گے: شہباز شریف

27 Sep 2024
27 Sep 2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یو این قراردادوں پر عدم عملدرآمد نے مشرق وسطیٰ کو خطرات سے دوچار کر دیا، غزہ میں خونریزی پر خاموش نہیں رہا جا سکتا، مظالم روکنا ہوں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس سے خطاب کا آغاز قرآن پاک کی آیات سے کیا، وزیر اعظم  نے جنرل اسمبلی کے صدر کو انتخاب پر مبارکباد بھی دی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی سے بطور وزیر اعظم دوسری بار خطاب باعث اعزاز ہے، موجودہ حالات میں دنیا کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے، غزہ پر اسرائیل کی جارحیت جاری ہے، غزہ پر اسرائیل کی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے المناک سانحہ نے انسانیت کو ہلا کر رکھ دیا ہے، معصوم بچوں، عورتوں اور نہتے شہریوں کے قتل پر خاموش نہیں رہا جا سکتا، نہتے فلسطینیوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، عالمی برادری کو پائیدارامن اور دو ریاستی حل کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے فلسطین کو اقوام متحدہ کا مستقل رکن تسلیم کیا جائے، فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔

شہباز شریف نے کہا کہ یواین قراردادوں پر عملدرآمد میں ناکامی نے مشرق وسطیٰ کو مزید خطرات سے دو چار کر دیا ہے، اسرائیل کو اپنی جارحیت بڑھانے کی کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے، مسئلہ کشمیر بھی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر بھی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے، یہ طے ہوا تھا کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے گا، ہمارا مطالبہ ہے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں تاہم بھارتی جبر  کے باوجود کشمیری برہان وانی کے نظریئے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں غیرمقامی لوگوں کو آباد کر رہا ہے، بھارت کے جارحانہ عزائم سے خطے کے امن کو خطرات ہیں، پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے