27 Sep 2024
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے 8 ججز پر مشتمل بنچ کا فیصلہ آچکا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا۔
بعدازاں عدالت عالیہ نے مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کے لیے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو جواب جمع کروانے کا آخری موقع دیتے ہوئے کیس کی سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کردی۔