اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چائلڈ سیفٹی سینٹر روزانہ 60 سے زائد گمشدہ بچوں کو اپنوں سے ملوانے لگا

27 Sep 2024
27 Sep 2024

(لاہور نیوز) سیف سٹی ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی نے 2 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق سیف سٹی ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی کی دو ماہ کے دوران عمدہ کارکردگی دیکھنے میں آئی، چائلڈ سیفٹی سینٹر میں دو ماہ میں 10 ہزار 398 سے زائد بچوں سے متعلقہ کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 8 ہزار 406 سے زائد کیسز کو حل کر لیا گیا۔

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق بچوں سے متعلقہ 202 کیسز زیر تفتیش اور ایک ہزار 673 کیسز کی ایف آئی آرز  درج کروائی جا چکیں ہیں، دو ماہ میں 3 ہزار 864 گمشدہ بچوں کو تلاش کر کے بحفاظت ورثا کے سپرد کیا گیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ چائلڈ سیفٹی سینٹر  نے جنسی زیادتی کے 740 اور اغوا کے 441 کیسز پر ایف آئی آرز درج کروائیں، جنسی زیادتی کے مرتکب 62 ملزمان کو گرفتار کروایا اور 42 چالان عدالتوں میں جمع کروائے گئے، بچوں سے متعلقہ جرائم کی اطلاع کیلئے 15 ڈائل کر کے 3 دبا کر ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی سے رابطہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے