27 Sep 2024
(لاہور نیوز) شہری سے 70 ہزار روپے رشوت مانگنے والے اے ایس آئی وسیم کو حوالات میں بند کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اے وی ایل ایس کے اے ایس آئی وسیم نے شہری سے 70 ہزار روپے کا مطالبہ کیا تھا، رشوت کا پیغام شہری کی بجائے اعلیٰ افسر کو سینڈ ہو گیا جس پر اعلیٰ افسر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اے ایس آئی وسیم کو حوالات میں بند کر کے اسکے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ کا کہنا ہے کوئی بھی رشوت لینے پر پکڑا گیا تو اسکے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔