اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شدید تنقید کے بعد کامران غلام ریزرو کھلاڑیوں میں شامل

27 Sep 2024
27 Sep 2024

(ویب ڈیسک) انگلینڈ کیخلاف 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کیلئے 2 ریزرو کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف 3 میچز کی سیریز کیلئے 15 رکنی سکواڈ کے علاوہ 2 ریزرو کھلاڑیوں میں کامران غلام اور محمد علی بھی شامل ہیں۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ دونوں کرکٹرز ڈومیسٹک میچز کھیلنا جاری رکھیں گے تاکہ ضرورت پڑنے پر تیار رہیں۔

قبل ازیں فیصل آباد میں جاری چیمپئنز ون ڈے کپ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کامران غلام کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے ڈراپ کرنے پر بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

کامران غلام بنگلادیش کیخلاف ہوم سیریز میں سکواڈ کا حصہ تھے۔

انگلینڈ کیخلاف پاکستان کا 15 رکنی سکواڈ

کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، میر حمزہ ، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

ریزرو کھلاڑیوں میں کامران غلام اور محمد علی شامل ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 سے 28 اکتوبر تک ہونیوالی تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 7 تا 11 اکتوبر ملتان، دوسرا ٹیسٹ 15 تا 19 اکتوبر ملتان جبکہ تیسرا اور آخری میچ 24 تا 28 اکتوبر راولپنڈی میں شیڈول ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے