اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عدالت کا ایک ہفتے میں شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

27 Sep 2024
27 Sep 2024

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ اور دیگر کو ایک ہفتے میں شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سینیٹر شبلی فراز کا نام عدالتی حکم کے باوجود ای سی ایل سے نہ نکالنے پر توہین عدالت درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شبلی فراز کی درخواست پر سماعت کی۔

شبلی فراز اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے ، عدالت نے استفسار کیا کہ ابھی تک نام نہیں نکالا گیا کیا؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ نہ بتا رہے ہیں نہ رپورٹ دے رہے ہیں۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ یہ معاملات وہاں اسمبلی میں کیوں نہیں بتاتے پارلیمنٹیرین ہیں، جس پر وکیل نے بتایا کہ وہاں تو اس سے الٹا ہی کام کیا جا رہا ہے،سپیکر صاحب بھی کہتے ہیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ ایک ہفتہ میں نام ای سی ایل سے نکال کر عدالت کو آگاہ کیا جائے اور ایک ہفتہ میں عملدرآمد نہیں ہوتا تو سیکرٹری داخلہ ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوں۔

عدالت نے سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے