اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سیاحت کے فروغ کیلئے ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں گے، مریم نواز

27 Sep 2024
27 Sep 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے سیاحت کے فروغ کیلئے ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یوم سیاحت پر اپنے پیغام میں کہا سیاحت کے پرعزم جذبے رکھنے والوں کو سلام پیش کرتی ہوں، اللہ تعالیٰ نے بھی انسان کو زمین پر چلنے پھرنے اور غور وفکر کرنے کی دعوت دی، سیاحت انسان کی فطری صلاحیتوں کو جلا بخشتی اور فکر و تدبر میں معاونت کرتی ہے، اللہ تعالیٰ نے پاک سر زمین کو بے پناہ سیاحتی خوبصورتیوں سے نوازا ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا پنجاب میں سیاحت کا بے پناہ پوٹینشل ہے، سیاحت کے فروغ کے لئے ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں گے، قدرتی حسن سے مالا مال پنجاب کے علاقے کسی سے کم نہیں، پنجاب کا تاریخی، ثقافتی اور قدرتی ورثہ دنیا بھر کے سیاحوں کے لئے باعث کشش ہے۔

مریم نواز شریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا پنجاب میں مذہبی سیاحت کے فروغ کے لئے پائیدار اقدامات کئے جا رہے ہیں، قدیمی قلعے، مذہبی مقامات اور دلکش وادیاں سیاحت کے لئے نہایت موزوں ہیں، سیاحت سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج اُجاگر کرنے کے لئے پر عزم ہیں، مری کے انفراسٹرکچر کو جدید طرز پر اپ گریڈ کرینگے۔

مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ مری میں گلاس ٹرین چلانے کے منصوبے پر بھی ابتدائی کام شروع ہو چکا ہے، پاکستان میں پہلی مرتبہ ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسیں متعارف کرانا پنجاب کا اعزاز ہے، ٹورازم ڈویلپمنٹ سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر اُبھرے گا، پاکستان کے خوبصورت چہرے کو دنیا بھر میں روشناس کرانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے