27 Sep 2024
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے آئندہ چند روز میں دورہ چین پر جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نوازشریف چینی حکام کی دعوت پر چین جائیں گی، مریم نوازشریف کو پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب کے طورپر وی وی آئی پی پروٹوکول دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اعلیٰ چینی حکام سمیت کمیونسٹ پارٹی کے عہدیداروں سے ملاقات بھی کریں گی۔