اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان اور ایران میں گیس پائپ لائن پروجیکٹ سے متعلق رکاوٹوں پر اہم پیشرفت سامنے آگئی

26 Sep 2024
26 Sep 2024

(ویب ڈیسک)پاکستان اور ایران نے اقتصادی اور تجارتی تعاون بڑھانے اور گیس پائپ لائن پروجیکٹ کی تکمیل میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق کر لیا۔

ایرانی خبرایجنسی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے نیویارک میں ملاقات کی ہے جس میں مسعود پزشکیان نے شہید صدر آیت اللہ رئیسی کے دورہ پاکستان میں کیے گئے سمجھوتوں کو آخری شکل دینے اور ان پر عمل درآمد کے لیے تہران کے عزم کا اعلان کیا۔

ایرانی خبرایجنسی  کا کہنا ہے کہ صدر مسعود پزشکیان نے تجارتی لین دین میں سہولت کے لیے ریلوے اور روڈ ٹرانسپورٹ کا وسیع نیٹ ورک بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اقتصادی، سیاسی، مواصلاتی اور سکیورٹی کے تقاضے مد نظر رکھے جائيں۔مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے حوالے سے ایرانی صدر نے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ نہ ہوتا تو آج اسرائیل ایسے جرائم کے ارتکاب کی جرات نہ کرتا۔

ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی کہا کہ لبنان پر اسرائیل کے حالیہ حملوں نے ثابت کردیا ہے کہ نیتن یاہو اپنے جرائم کا سلسلہ روکنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے بلکہ اپنی فسطائیت کا دائرہ پورے خطے میں پھیلانا چاہتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے