اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اسلام کسی کو انصاف کے تقاضے پورے کیے بغیر سزا کی اجازت نہیں دیتا: طاہر اشرفی

26 Sep 2024
26 Sep 2024

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اسلام کسی کو بھی انصاف کے تقاضے پورے کیے بغیر سزا کی اجازت نہیں دیتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ عمر کوٹ میں ڈاکٹر شاہنواز کے قتل کے حوالے سے مکمل تحقیقات لازم ہیں، توہین رسالتؐ و توہین مذہب کے مجرموں کو سزا دینا عدالت اور ریاست کا کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کہ توہین رسالتؐ و توہین مذہب کے مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر ہوتی ہے، جس کی وجہ سے بہت سارے مسائل پیدا ہوتے ہیں، طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اگر عدالتیں توہین کے مقدمات کے بروقت فیصلے کر دیں تو کوئی بے گناہ نشانہ نہ بنے اور کوئی گنہگار سزا سے نہ بچے۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شاہنواز کیساتھ جعلی پولیس مقابلہ میں شریک افسران اور ملازمین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے