اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب: ملکی تاریخ میں پہلی بار ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسوں کا افتتاح

26 Sep 2024
26 Sep 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 5 ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسوں کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بس کا معائنہ کیا اور ڈبل ڈیکر بس میں سفر بھی کیا، حکام کی جانب سے وزیراعلیٰ مریم نواز کو ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بس سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز نومبر 2015 میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور میں ہوا، سیاحتی بسوں میں سفارتکار، سٹیٹ گیسٹ، کارپوریٹ سیکٹر، شوبز شخصیات اور عوام سیاحتی مقامات کی سیر کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ لاہور میں سیاحت کے لئے نئے روٹس پر 3 نئی ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی، بہاولپور اور راولپنڈی میں بھی ایک ایک ڈبل ڈیکر بس کا ا ضافہ کیا جائے گا، ملتان اور فیصل آباد میں بھی سیاحت کے لئے ڈبل ڈیکر بس سروس شروع ہو گی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں میٹروپولیٹن ٹورازم کے لئے مزید نئی ،جدید اور ماحول دوست بسیں فراہم کریں گے۔

سینیٹر پرویز رشید ، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری، معاون خصوصی راشد نصر اللہ، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے