اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

میرا خاندان کپور نہیں شیخ ہے، جاوید شیخ کا بیٹی کے بیان پر ردعمل

26 Sep 2024
26 Sep 2024

(ویب ڈیسک) سینئر اداکار جاوید شیخ نے اپنے خاندان کو بھارت کے کپور خاندان جیسا قرار دینے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا خاندان کپور نہیں شیخ ہے۔

ایک پروگرام میں جب ان سے سوال کیا گیا کہ کچھ عرصہ قبل ان کی بیٹی مومل شیخ نے ایک ٹی وی پروگرام میں اپنے خاندان کا موازنہ بھارت کے کپور خاندان سے کیا تھا۔

اس پر جاوید شیخ نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انکے خاندان کے 9 یا 10 لوگ شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں، اگر وہ وہاں کا کپور خاندان ہے تو ان کا شیخ خاندان ہے۔

جاوید شیخ نے بتایا کہ وہ اور ان کے بچے، بہروز سبزواری، ان کا بیٹا اور بیوی بھی ہیں جب کہ سلیم شیخ اور ان کی بیٹی بھی شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

انہوں نے اپنے بچوں کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کردار اور شخصیت بھی اچھی ہے جب کہ وہ بطور اداکار بھی بہتر کام کر رہے ہیں اور اس بات کی گواہی شوبز انڈسٹری کے دوسرے لوگ دیتے ہیں۔

جاوید شیخ نے کہا کہ جب انہیں اپنے بچوں کے کردار اور شخصیت سے متعلق بتایا جاتا ہے تو انہیں سن کر خوشی ہوتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے