اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ، پاکستان سری لنکا کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

26 Sep 2024
26 Sep 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن (ساف) انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ 2024 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

آخری گروپ میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو 1-5 سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

پاکستان کی جانب سے ابتدائی برتری 20 ویں منٹ میں ملی، جب سبحان کریم نے ایک عمدہ گول کے ذریعے ٹیم کو سری لنکا پر 0-1 کی سبقت دلائی، اس کے بعد 30 ویں منٹ میں محمد طلحہ نے ایک اور شاندار گول کرکے پاکستان کی برتری کو 0-2 کر دیا۔

پاکستان کا تیسرا گول 36 ویں منٹ میں سبحان کریم کی طرف سے آیا، جس نے ٹیم کی برتری کو مزید مستحکم کردیا۔ ہاف ٹائم پر پاکستان کو 0-3 کی واضح برتری حاصل تھی۔

دوسرے ہاف کے آغاز میں سری لنکا کی ٹیم پر مزید دباؤ بڑھا اور سری لنکا کے ایک اون گول نے پاکستان کے سکور کو 0-4 کر دیا۔ 56 ویں منٹ میں عبدالغنی نے ایک شاندار گول کرتے ہوئے پاکستان کا سکور 0-5 کر دیا۔

سری لنکا کی ٹیم نے کھیل کے 76 ویں منٹ میں اپنا پہلا اور واحد گول کیا لیکن وہ پاکستان کی زبردست کارکردگی کے سامنے زیادہ مزاحمت نہ کر سکی، اس شاندار فتح کے ساتھ پاکستان نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے