26 Sep 2024
(لاہور نیوز) ویلٹر ویٹ ٹائٹل کیلئے پاکستان اور بھارت کے باکسر میں آج ٹاکرا ہوگا۔
تھائی لینڈ میں آج پاکستانی باکسر عثمان وزیر اور بھارت کے سلوام ٹکرائیں گے، فائٹ کیلئے دونوں باکسرز نے ویٹ کرایا اور تصاویر بنوائیں۔
پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے کیریئر میں مسلسل 13 فائٹس جیتی ہیں، عثمان وزیر بھارتی حریف کے خلاف جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کے لئے پر امید ہیں۔