اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دانش کنیریا کی پی سی بی پر تنقید، محلے کی ٹیم کو قومی کرکٹ ٹیم سے بہتر قرار دیدیا

26 Sep 2024
26 Sep 2024

(ویب ڈیسک) سابق لیگ سپنر دانش کنیریا نے پی سی بی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ محلے کی ٹیم بھی پاکستان کی کرکٹ ٹیم سے بہتر ہے۔

سابق ٹیسٹ لیگ سپنر دانش کنیریا نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا معیار اتنا کم ہے کہ ایک محلہ کی ٹیم بھی ان سے بہتر ہے اور یہ سب پی سی بی کی وجہ سے ہے اور خراب کارکردگی پر بورڈ کو مورد الزام ٹھہرایا جانا چاہئے۔

دانش کنیریا کا مزید کہنا تھاکہ کپتان کی کرسی اور پی سی بی میں چیئرمین شپ دماغوں کو خراب کرتی ہے، 2017ء میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو فتح دلوانے والے سرفراز احمد کی جگہ بابر اعظم کو قیادت دینا پی سی بی کا غلط فیصلہ تھا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ سرفراز احمد کی اچھی کپتانی کے باوجود بابراعظم کو قیادت کی ذمہ داری کیوں سونپی گئی؟ کپتان وہ ہوتا ہے جو دباؤ کو اپنے کندھوں پر رکھ کر ٹیم کو آگے لے کر جاتا ہے، بدقسمتی سے بابر اعظم اورشان مسعود ایسا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

کنیریا نے کہا کہ بھارتی کرکٹرز ضرورت پڑنے پر مسلسل اپنا کردار ادا کرتے ہیں، شبمن گل، رشبھ پنت، روی چندرن اور اشون سمیت سبھی اپنا حصہ ڈالتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ بھارت عالمی معیار کی ٹیم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے