25 Sep 2024
(لاہور نیوز) ورلڈ 6 ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے اسجد اقبال بھارتی حریف کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
منگولیا میں ہونیوالے ورلڈ 6 ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستانی کیوئسٹ اسجد اقبال اپنے پچھلے میچوں میں دکھائی گئی کارکردگی کو برقرار نہ رکھ سکے اور بھارتی حریف کامل چاولہ کے ہاتھوں 6-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔واضح رہے کہ قومی کیوئسٹ نے گزشتہ روز سیمی فائنل میں بھارتی حریف ملکیت سنگھ کو 6-0 سے شکست دی تھی۔