اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سبینہ فارق صحیح اور غلط بہووں کا تصور پیدا کرنیوالے سینئراداکاراوں پر پھٹ پڑیں

25 Sep 2024
25 Sep 2024

(ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ سبینہ فاروق بہوؤں کے اسٹینڈرز سیٹ کرنے والی سینئر اداکاراؤں پر برس پڑیں۔

سبینہ فاروق نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ہماری کچھ شوبز شخصیات مختلف پروگرامز میں بیٹھ کر اچھی اور بُری بہوؤں کے حوالے سے فضول قسم کے بیانات دے کر اپنی سوچ معاشرے میں نافذ کرنے کی کوشش کیوں کررہی ہیں؟

اداکارہ نے کہا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے بالکل بھی افسوس نہیں ہورہا کہ ہماری کچھ سینئر اداکارائیں رجعت و قدامت پسند ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ بہوؤں سے متعلق، آپ کے بیانات ایک ایسے وقت میں آرہے ہیں کہ جب پتا نہیں کتنی لڑکیاں گھروں میں بیٹھی ہیں، آپ مزید فضول اسٹینڈرڈز سیٹ مت کریں اور لوگوں کے ذہنوں میں چھوٹی باتیں نہ ڈالیں۔

واضح رہے کہ صبا فیصل کا شمار اُن پاکستانی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے مختلف انٹرویوز کے دوران بہوؤں سے متعلق سب سے زیادہ متنازع اور سخت بیانات دیے ہیں۔صبا فیصل کے علاوہ، ایک بار گلوکار عاصم اظہر کی والدہ و سینئر اداکارہ گلِ رعنا بھی بہوؤں سے متعلق منفی بیان دے چکی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے