اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فضا علی کو امریکا میں بولڈ لباس میں شوٹ کروانا مہنگا پڑگیا،اداکارہ پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید

25 Sep 2024
25 Sep 2024

(ویب ڈیسک) معروف ماڈل اور اداکارہ فضا علی کو بولڈ لباس پہن کر انسٹاگرام ریلز بنانے پر کڑی تنقید کا سامنا کر نا پڑگیا۔

رپورٹ کے مطابق ان دنوں فضا علی امریکا میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی چھٹیاں گزارتے ہوئے امریکا کے حسین مناظر اور موسم سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔فضا علی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی نئی ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں، ایک ویڈیو میں وہ امریکا کے کسی تفریحی پارک میں موجود تھیں اور ایک چھوٹی ٹرین کے ساتھ چلتے ہوئے کیمرے کے سامنے پوز دے رہی تھیں۔

مذکورہ ویڈیو میں فضا علی بولڈ لباس میں ملبوس تھیں، اُنہوں نے رنگ برنگے پھولوں کے ڈیزائن والے شارٹ ٹاپ کے ساتھ سفید رنگ کی ریشمی پلازو پینٹ زیب تن کی ہوئی تھی۔فضا علی نے اپنی یہ ویڈیو جیسے ہی انسٹاگرام پر پوسٹ کی تو صارفین کی بڑی تعداد نے اداکارہ کو اُن کے لباس کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھی اسلامی جمہوریہ پاکستان کا نام بدنام کرنے چل پڑیں۔صارفین نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی اداکارائیں بیرون ممالک جاکر بھول جاتی ہیں کہ وہ مسلمان ہیں اور پھر ایسے بولڈ لباس پہنتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے