اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب میں جلسہ جلوس دہشتگردی ہے تو یہ دہشتگردی ہم کرتے رہیں گے، بیرسٹر سیف

25 Sep 2024
25 Sep 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں جلسہ جلوس دہشتگردی ہے تو یہ دہشتگردی ہم کرتے رہیں گے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ جلسہ ہمارا جمہوری اور آئینی حق ہے اور اس کے لئے این اوسی فراہم کرنا آپ کی ذمہ داری ہے، دہشت گردی جلسہ کرنا نہیں بلکہ ماڈل ٹاؤن میں حاملہ خواتین پر سیدھی سیدھی گولیاں چلانا ہے، ماڈل ٹاؤن کے مجرموں کو کوئی حق نہیں کہ دوسروں کو دہشت گرد کہے۔

انہوں  نے کہا کہ علی امین گنڈاپور مریم نواز کے اعصاب پر سوار ہیں، مریم نواز کی تقریر علی امین کے ذکر کے علاوہ نامکمل ہوتی ہے، مریم نواز تیاری پکڑیں علی امین گنڈاپور پھر پنجاب آرہے ہیں، علی امین گنڈاپور کو آپ کے جعلی مقدمات کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ فسطائیت کے ریکارڈ ن لیگ والے توڑ رہے ہیں اور دہشت گرد ہمیں کہے جا رہے ہیں، شریف خاندان ملک کا سب سے بڑا کرپٹ مافیا ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے