اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

افغانستان کیساتھ مذاکرات کیلئے خدمات دینے کو تیار ہیں: امیر جماعت اسلامی

25 Sep 2024
25 Sep 2024

(لاہور نیوز) امیر جاعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کیلئے اپنی خدمات دینے کو تیار ہیں۔

پشاور میں قبائلی امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا امریکا نے قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کوپروموٹ کیا، انہوں  نے کہا کہ افغان سر زمین کو پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونا چاہیے، ہر ادارہ اپنی آئینی حدود میں چلایا جائےتو مسائل حل ہو جائیں گے، قبائل کے مسائل بھی حل کیے جائیں، حکومتی سطح پر جرگے قائم ہونے چاہئیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بندوقوں سے پوری قوم کوہینڈل نہیں کیا جاسکتا، کرپشن صرف سویلین نہیں بلکہ سب کرتے ہیں، قبائلی علاقوں کو تعلیم، صحت اور روزگار فراہم کرنا چاہیے، اس بات پر بھی زور دیا کہ فوجی آپریشنز مسئلے کا حل نہیں۔

انہوں  نے کہا کہ پاکستانی حکومت افغانستان کیساتھ بیٹھ کر مذاکرات کرے اور مسائل کو بات چیت سے حل کیا جائے، افغان طالبان اور حکومت پاکستان کے پاس بات چیت کے سوا کوئی حل نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے