اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور ٹریفک پولیس کا لین لائن ڈسپلن کا شعور اجاگر کرنے کیلئے مہم کا آغاز

25 Sep 2024
25 Sep 2024

(لاہور نیوز) لاہور ٹریفک پولیس نے لین لائن، سٹاپ لائن اور زیبرا کراسنگ کا شعور اجاگر کرنے کیلئے مہم کا آغاز کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز منظم ٹریفک کےحصول کے لئے پرعزم ہیں، لاہور ٹریفک پولیس نے مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ اور فیروزپور روڈ پر موٹرسائیکلسٹ اور دیگر وہیکلز کے لئے الگ لین مختص کر دی۔

لین لائن اور سٹاپ لائن کی آگاہی کیلئے وارڈنز تعینات، کونز بھی لگا دی گئیں، ماڈل روڈز پر لین لائن ڈسپلن کے لئے 119 وارڈنز اور 21 سینئر وارڈنز تعینات کر دیئے گئے۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے موٹرسائیکل سوار انتہائی بائیں لین استعمال کریں، دائیں لین صرف اور صرف ٹرن لینے کی صورت میں استعمال کی جائے گی، موٹرسائیکل سوار درمیانی لائن ہرگز استعمال نہیں کریں گے۔

عمارہ اطہر کا مزید کہنا تھا کہ بے ہنگم ٹریفک کی سب سے بڑی وجہ لین لائن ڈسپلن کی خلاف ورزی ہے، ڈویژنل ایس پیز مال روڈ پر لین لائن ڈسپلن کو ہر صورت یقینی بنائیں ، لین لائن ڈسپلن کیخلاف کریک ڈاؤن کے لئے سیف سٹی کیمروں کی بھی مدد لی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے