اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

رومانوی فلم کرنا پڑی تو شاہ رخ خان کے ساتھ کروں گی: زویا ناصر

25 Sep 2024
25 Sep 2024

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ زویا ناصر نے کہا ہے کہ میں رومانوی نہیں ہوں، اگر کبھی رومانوی فلم کرنا پڑی تو شاہ رخ خان کےساتھ کروں گی۔

حال ہی میں اداکارہ زویا ناصر نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے محبت، رومانس اور دیگر موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔

انٹرویو کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ میں کسی بھی مرد میں سب سے پہلے اخلاقیات اور شخصیت دیکھتی ہوں کہ وہ کس طرح دوسرے سے پیش آ رہا ہے، پھر اس میں صفائی جیسی چیزوں کو دیکھنے کے بعد اس سے تعلق بارے فیصلہ کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ محبت کرنے والا شخص کبھی بھی دوسروں کو تکلیف نہیں دیتا اور جو تکلیف دیتے ہیں وہ محبت نہیں کرتے اور یہی کسی کو سمجھنے کی پہلی نشانی بھی ہوتی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں پہلی نظر کی محبت پر یقین نہیں رکھتی، میں پہلے کسی بھی شخص کو پرکھتی اور سمجھتی ہیں، اس کے بعد ہی اس سے محبت کرتی ہوں۔ 

ایک اور سوال کے جواب میں زویا نے کہا کہ اگر مجھے کسی کے ساتھ ڈیٹ کا موقع ملا تو میں ٹام کروز اور براڈ پٹ میں سے کسی ایک کا انتخاب کروں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے