اپ ڈیٹس
  • 302.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سنیتا مارشل کی جوائنٹ فیملی سسٹم کی کھل کر حمایت

25 Sep 2024
25 Sep 2024

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے جوائنٹ فیملی سسٹم کی کھل کر حمایت کردی۔

حال ہی میں اداکارہ سنیتا مارشل نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

پروگرام کے دوران جوائنٹ فیملی سسٹم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سنیتا مارشل کا کہنا تھا کہ سسرال کے ساتھ رہنے سے زندگی میں بہت سی آسانیاں پیدا ہو جاتی ہیں اور کسی بھی چیز کی فکر نہیں رہتی، سسرال میں رہنے کا پہلا بڑا فائدہ بچوں کی ذمہ داری سے نجات ہے کیونکہ گھر میں دادا دادی موجود ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روزمرہ کے مسائل جیسے کھانے اور راشن کا انتظام بھی میری ساس خود سنبھال لیتی ہیں جبکہ کپڑوں سمیت میرے دیگر ذاتی مسائل بھی میری ساس حل کرتی ہیں۔

پروگرام میں شامل ساتھی اداکارہ طوبیٰ انور نے بھی جوائنٹ فیملی سسٹم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ساتھ رہنے میں بچوں کی تربیت اچھی ہوتی ہے، بچوں کو دادا دادی سمیت دیگر رشتوں سے اچھا ماحول اور مثبت چیزیں سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے