25 Sep 2024
(لاہور نیوز) موٹروے پولیس سینٹرل زون نے کارروائی کرتے ہوئے قومی شاہراہ پر 3 ڈکیت گرفتار کر لئے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پٹرولنگ افسران نے ساہیوال ہڑپہ کے نزدیک ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا، ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی جنہیں تعاقب کر کے مقامی پولیس کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا، ملزمان سے اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان، اسلحہ اور چھینی موٹر سائیکل کو قانونی کارروائی کے لئے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا، ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی نے پٹرولنگ افسران کو شاباش دی۔