اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ کا انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کیلئے قانونی کارروائی مکمل کرنے کا حکم

24 Sep 2024
24 Sep 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے لئے قانونی کارروائی جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام پر پیشرفت بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبائی، ڈویژنل، ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی سطح پر پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹیز قائم ہوں گی، ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ ریگولیٹری بورڈ بنے گا، تحصیل کی سطح پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر قانون کے نفاذ کو یقینی بنائے گا۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ہیئرنگ آفیسر تحصیل کی سطح پر اپیل سن کر فیصلہ دے گا، پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی مہنگائی کے خاتمے کے لئے مؤثر کردار ادا کرے گی، تحصیل میں انفورسمنٹ افسر سمیت 40 اہلکار اشیائے صرف کے نرخ کی مانیٹرنگ اور کارروائی کریں گے، عوام کی شکایات پر بھی گراں فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی ممکن ہو گی۔

بریفنگ کے مطابق غیر منقولہ تجاوزات کے مستقل خاتمے کے لئے تحصیل کی سطح پر کارروائی جاری رکھی جائے گی، تحصیل کی سطح پر چار متعلقہ فورمز پر فیصلے کے لئے ٹائم لائن مقرر ہو گی، تجاوزات کو ہٹا کر گلیاں اور بازار وسیع کئے جائیں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا پنجاب کے عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کا عزم غیر متزلزل ہے، مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کے لئے مجاز اتھارٹی کا قیام ناگزیر ہے، ہر سیکٹر میں سٹرکچرل ریفارمز متعارف کرا رہے ہیں، گلیوں اور بازاروں میں تجاوزات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے