23 Sep 2024
(لاہور نیوز) حکومتی رکن امجد علی جاوید نے قومی ترانے کا احترام نہ کرنے پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش کر دی۔
پنجاب اسمبلی میں قرادداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی، قراد دار میں کہا گیا کہ افغان قونصل جنرل کی جانب سے پاکستان کے قومی ترانے کا احترام نہ کرنے کی مذمت کرتا ہے۔
قرار دار میں اراکین اسمبلی کی جانب سے اس بات پر بھی اتفاق رائے ہوا کہ اس ایوان کی جانب سے قومی ترانے کی توہین کے معاملے پرافغانستان سے احتجاج کیا جائے۔