23 Sep 2024
(لاہور نیوز) سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیرا کے کیس میں ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اپنے وکلاء کے ذریعے لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث نہیں ہوں، سیاسی بنیادوں پر مقدمے میں نامزد کیا گیا، عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت کی درخواست منظور کر کے رہائی کا حکم دیا جائے۔