اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ: بڑی ٹیموں کا دباؤ نہیں، ہمیں تگڑا کھیلنا ہو گا: فاطمہ ثنا

23 Sep 2024
23 Sep 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا ہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں مشکل گروپ کی بڑی ٹیموں کا کوئی دباؤ نہیں، ہمیں تگڑا کھیلنا ہو گا۔

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے دبئی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان نے کہا کہ کپتانی کی وجہ سے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے، میں کپتانی کرتی رہی ہوں، مجھے مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کی بہت سپورٹ حاصل ہے اس لئے مختلف محسوس نہیں ہو رہا۔

فاطمہ ثنا نے کہا کہ گروپ میں بڑی ٹیموں کا کوئی دباؤ نہیں، ہمیں میچ کے دن بس اچھا کھیلنا ہے، ہمارا بس یہ یقین ہونا چاہئے کہ ہمیں اچھا کھیلنا ہے اور اسی چیز کو آگے لے کر چلنا ہے، جب آپ اچھی ٹیم کے خلاف کھیلتے ہیں تو زیادہ تگڑے انداز میں کھیلتے ہیں، آسٹریلیا جیسی ٹیم کے خلاف کھیلیں تو بس یہ ذہن میں ہونا چاہئے کہ اپنا بہترین دینا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آخری مرتبہ ہم بھارت سے ہارے لیکن اس سے پہلے ہم جیتے بھی ہیں، بھارت کے ساتھ اچھا مقابلہ رہتا ہے، ہمیں اس دن اچھا کھیلنا ہو گا پھر ہی جیت ہماری ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے