اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ہار جیت چلتی رہتی، ناکامی سے انسان سیکھتا ہے: سعود شکیل

23 Sep 2024
23 Sep 2024

(ویب ڈیسک) چیمپئنز کپ میں ٹیم ڈولفنز کے کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ ہار جیت چلتی رہتی ہے، ہمیں سیکھ کر چیزیں بہتر کرنی چاہئیں۔

لاہور لائنز کے خلاف فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعود شکیل نے کہا کہ ہم کھیل کے تینوں شعبوں میں اچھا پرفارم نہیں کر سکے جس کی وجہ سے چیمپئنز کپ میں آخری نمبر پر رہے، ہار جیت زندگی میں چلتی ہے اور اس سے ہی ہم سیکھتے ہیں، اس سے جاگنے کا موقع ملے گا کہ ہمیں کیا کرنا چاہئے اور کیسے چیزیں بہتر کرنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں ٹاس کا کردار کافی اہم رہا، کسی میچ میں ہدف عبور نہیں ہوا، ہم نے تینوں میچز میں پہلے فیلڈنگ کی جس سے فرق پڑا۔

سعود کا کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل فٹنس پر بڑا زور دیا گیا تھا، سارے لڑکے فٹنس ٹیسٹ پاس کر کے آئے، تاہم مجھے لگتا ہے کہ فٹنس پر ہمیں تھوڑا اور کام کرنے کی ضرورت ہے، ممکن ہے کہ گرمی کی وجہ سے انرجی کا لیول ڈاؤن ہوا ہو، بطور پروفیشنل پلیئرز ہمیں جہاں بہتری کی گنجائش ہو وہاں بہتر کرنا چاہئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے