اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے آج امریکا پہنچیں گے

23 Sep 2024
23 Sep 2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے آج لندن سے امریکا پہنچیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس سے خطاب کریں گے، وزیراعظم مسئلہ کشمیر اور فلسطین کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

جنرل اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم اسلاموفوبیا اور انتہا پسندی کا معاملہ دنیا کے سامنے اجاگر کریں گے، اقوام متحدہ، عالمی اداروں میں اصلاحات، موسمیاتی تبدیلی، کلائمیٹ فنانسنگ پر بھی بات کریں گے۔

وزیراعظم جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائنز پر مختلف ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

دورہ امریکا کے دوران وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور او آئی سی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتوں کا امکان ہے، وزیراعظم کی آئی ایم ایف حکام کے ساتھ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے