23 Sep 2024
(ویب ڈیسک) چیمپئن ون ڈے کپ میں ڈولفنز ، لائنز سے 16 رنز سے میچ جیت کر بھی ایونٹ سے باہر ہو گئی۔
ڈولفنز اور لائنز کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ میں ڈولفنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ڈولفنز کی جانب سے بیٹر صاحبزاہ فرحان 9 رنز، محمد ہریرہ 47، محمد اخلاق 52، سعود شکیل 23، آصف علی 7، قاسم اکرم 31، فہیم اشرف 30، عباس آفریدی 10 اور میر حمزہ 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
دوسری جانب ڈولفنز کی جانب سے عمر امین 75رنز بنا کر سب سے نمایاں بیٹر رہے جبکہ سفیان مقیم نے 10رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
لائنز کی جانب سے عامر جمال نے 3 اور شاہین شاہ آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
327رنز کے ہدف کے تعاقب میں لائنز کی ٹیم 310 بنا سکی، لائنز کی جانب سے روحیل نذیر 62 اور خوشدل شاہ 60 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے۔