22 Sep 2024
(لاہور نیوز) راولپنڈی میں گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ صدر بیرونی کے علاقے باقر کالونی میں بھائی نے معمولی جھگڑے پر فائرنگ کر کے بھائی کو جان سے مار دیا، 36 سالہ مقتول اجمل کی نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم امان کو پولیس نے اسلحہ سمیت موقع سے گرفتار کر لیا ہے۔
دوسری جانب جہانیاں میں لین دین کے تنازع پر دوست نے نوجوان کو چھریوں کے وار سے قتل کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ جہانیاں کے نواحی گاؤں 132 دس آر میں پیش آیا، پولیس نے ملزم نذیر احمد کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔