اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی2025 ء: آئی سی سی کا جائزہ وفد دبئی واپس پہنچ گیا

22 Sep 2024
22 Sep 2024

(لاہور نیوز) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے آئی سی سی کا پاکستان آیا ہوا وفد دبئی واپس پہنچ گیا۔

 پانچ رکنی آئی سی سی انسپکشن ٹیم نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ وفد میں شامل سینئر منیجر ایونٹس سارہ ایڈگر،ایونٹ منیجر عون محمد زیدی ، وسیم خان اور سکیورٹی منیجر ڈیوڈ مسکر واپس پہنچ گئے ہیں۔ آئی سی سی براڈ کاسٹ کنسلٹنٹ منصور منج پاکستان میں مقیم ہیں۔

 آئی سی سی انسپکشن ٹیم نے تینوں وینیوز کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں انتظامات کا جائزہ لیا ،انسپکشن ٹیم نے اس دوران سکیورٹی انتظامات، لاجسٹک ہوٹل اور پریکٹس وینیوز کا جائزہ لیا۔ انسپکشن ٹیم نے تینوں وینیوز پر اپ گریڈیشن کے لئے تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا ۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں انسپکشن ٹیم کو بڑے تعمیراتی منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

چیئرمین محسن نقوی سے انسپکشن ٹیم نے ملاقات کی ۔ چیئرمین محسن نقوی نے انسپکشن ٹیم کو مثالی انتظامات کی یقین دہانی کرائی ۔ انسپکشن ٹیم نے لاہور میں پی سی بی کے تمام شعبوں کے سربراہان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور ٹاسک دیئے ۔

آئی سی سی انسپکشن ٹیم وینیوز کے مقررہ وقت پر مکمل تیار ہونے کے لیے پر امید   ہے۔ آئی سی سی انسپکشن ٹیم نے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے