22 Sep 2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں خونی کھیل نہ رک سکا، موٹر سائیکل سوار گلے میں ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق کاہنہ کا رہائشی واصف اپنے بچوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ اچانک اس کے گلے میں ڈور پھر گئی، جس سے وہ شدید زخمی ہو کر سڑک پر گر پڑا جبکہ موٹر سائیکل پر سوار بچے بھی گرنے سے زخمی ہو گئے۔
واقعہ کے بعد راہ گیروں نے ریسکیو 1122 کو اطلاع کی، ریسکیو اہلکاروں نے زخمی واصف اور اس کے بچوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔