اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

عالمی 6 ریڈ سنوکر چیمپئن شپ : اسجد اور اویس نے مخالفین کو پچھاڑ دیا

21 Sep 2024
21 Sep 2024

(لاہور نیوز) آئی بی ایس ایف ورلڈ 6 ریڈ سنوکر چیمپئن شپ 2024 کے پہلے روز پاکستان کے اسجد اقبال اور اویس منیر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے میچز جیت لیے۔

منگولیا میں شروع ہونے والی چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے 40 کھلاڑی شریک ہیں، جنہیں 10 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ سے دو کھلاڑی ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچیں گے۔

پاکستان کے کیوئسٹ اسجد اقبال نے پہلے روز منگولیا کے اولزیتوگ داواسورن کو با آسانی 1-4 سے شکست دی، اسجد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو مرتبہ 75 کے بریک کھیلے، اسجد کی فتح کا فریم اسکور 18-50، 0-75، 0-82، 0-73 اور 0-64 رہا۔

اویس منیر نے بھی زبردست کم بیک کرتے ہوئے منگولیا کے میندسائیکان ایرڈن کو 2-4 سے ہرایا،اویس نے دو فریمز میں خسارے میں ہونے کے باوجود بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے میچ اپنے نام کیا، ان کے میچ کے فریم سکور 0-64، 20-45، 0-54، 10-54، 21-53 اور 15-46 رہا۔

چیمپئن شپ کے دوسرے روز پاکستان کے اسجد اقبال کا مقابلہ بھارت کے پانڈورانگایا سے اور اویس منیر کا سنگاپور کے جیا جن اونگ سے ہوگا۔

اسی روز شام کو اسجد کا سامنا عراق کے علی جلیل علی اور اویس کا اسرائیل کے شاچر روبیرگ سے ہوگا۔ایونٹ میں ناک آؤٹ مرحلے کے میچز 22 ستمبر سے شروع ہوں گے، جب آخری 20 اور آخری 16 کے مقابلے کھیلے جائیں گے جبکہ 24 ستمبر کو کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل ہوں گے۔ فائنل 25 ستمبر کو ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے