اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز: قومی سکواڈ کیلئے مشاورت آئندہ ہفتے ہو گی

21 Sep 2024
21 Sep 2024

(لاہورنیوز) پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے سلسلہ میں پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ کے لیے مشاورت آئندہ ہفتے کے دوران ہو گی۔

ذرائع کے مطابق ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی سلیکٹرز کے ساتھ مل کر ٹیم کو حتمی شکل دیں گے، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو تبدیل کرنے کا امکان نہیں۔ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اتوار کو لاہور پہنچ رہے ہیں جبکہ وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن پہلے ہی پاکستان میں موجود ہیں، دونوں فارمیٹ کے کوچ 23 ستمبر کو کنکشن کیمپ میں شریک ہوں گے، جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن بھی مستقبل کی منصوبہ بندی کے لیے ملاقات کریں گے۔

وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کی پاکستان موجودگی کے دوران پاکستان وائٹ بال ٹیم پر مشاورت ہو گی، انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے اختتام کے اگلے روز پاکستان وائٹ بال ٹیم نے آسٹریلیا روانہ ہونا ہے، پاکستان نے آسٹریلیا میں 4 سے 18 نومبر تک تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔

دورہ آسٹریلیا کے بعد پاکستان ٹیم نے زمبابوے اور جنوبی افریقہ کا دورہ کرنا ہے، انگلینڈ کرکٹ ٹیم 2 اکتوبرکو ملتان پہنچے گی، انگلینڈ کرکٹ ٹیم ایک روز آرام کے بعد ملتان سٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی۔پاکستان ٹیسٹ سکواڈ کے اراکین بھی 2 اکتوبر کو ملتان میں رپورٹ کریں گے، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے شروع ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے