21 Sep 2024
(لاہورنیوز) ساف انڈر 17 چیمپئن شپ 2024 کے دوران پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیپال کو ایک صفر سے شکست دے دی۔
بھوٹان میں کھیلے جا رہے ایونٹ میں میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں، دوسرے ہاف میں محمد طلحہ نے 81 ویں منٹ میں سکور کر کے ٹیم کو فتح دلائی۔خیال رہے کہ پاکستان ٹیم 2011 کے ایڈیشن کی فاتح ہے، ایونٹ میں پاکستان ٹیم اب 23 ستمبر کو میزبان بھوٹان کے خلاف میدان میں اترے گی اور پھر 25 ستمبر کو پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔